ملعون فلمساز امریکی عدالت میں پیش پھر جیل بھیج دیا گیا

پروبیشن شرائط کی کوئی خلاف ورزی نہیںکی، نیکولابیسلے،سماعت9نومبرتک ملتوی


News Agencies October 12, 2012
پروبیشن شرائط کی کوئی خلاف ورزی نہیںکی، نیکولابیسلے،سماعت9نومبرتک ملتوی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

گستاخانہ فلم بنانے والے ملعون فلمسازنیکولا بیسلے کو پروبیشن کی خلاف ورزی کے کیس میں عدالت میں پیش کردیاگیا۔

ملزم نے اس بات سے انکارکیا کہ اس نے پروبیشن کی شرائط کی کوئی خلاف ورزی کی ہے ، عدالت نے ملزم کو بدستورجیل میں رکھنے کاحکم دے کر سماعت9نومبرتک ملتوی کردی۔ نیکولا بیسلے نے گزشتہ سماعت پرعدالت کوبتایاتھاکہ اس نے اپنانام بدل کومارک بیسلے یوسف رکھ لیاہے اورآج اسے اسی نام سے عدالت میں پیش کیا گیا، پروبیشن پرشرائط میں یہ بات بھی شامل تھی کہ وہ کوئی دوسرانام اختیارنہیں کرے گا اورنہ ہی پانچ سال تک انٹرنیٹ استعمال کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں