امریکی عدالت نے بوسٹن دھماکوں کے مجرم زوخار سارنیف کو موت کی سزا سنا دی

سات مرد اور پانچ خواتین پر مشتمل12 رکنی جیوری نے 3 روز تک 14گھنٹوں سے زائد مشاورت کے بعد فیصلہ سنایا


AFP May 16, 2015
جیوری نے جرم کی سنگینی اور سزا میں تخفیف کا جواز پیدا کرنے والے حالات کو دیکھا اور اس متفقہ نتیجے پر پہنچی، عدالت۔ فوٹو : فائل

امریکی عدالت نے بوسٹن بم دھماکوں کے مجرم زوخار سارنیف کو موت کی سزا سنائی ہے۔

سات مرد اور پانچ خواتین پر مشتمل12 رکنی جیوری نے 3 روز تک 14گھنٹوں سے زائد مشاورت کے بعد جمعے کی شام بوسٹن میں اپنا فیصلہ سنایا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ جیوری نے جرم کی سنگینی اور سزا میں تخفیف کا جواز پیدا کرنے والے حالات کو دیکھا اور اس متفقہ نتیجے پر پہنچی ہے کہ سارنیف کو موت کی سزا دی جانی چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں