ایفی ڈرین منشیات نہیں تو کوٹے کی نقل اے این ایف کو کیوں جاتی ہے سپریم کورٹ

نوعیت طے کرنے کیلیے ایف آئی آرمنسوخ کرنیکی درخواست مستردکیے جانیکاہائیکورٹ کافیصلہ طلب، سماعت آج پھرہوگی


Numainda Express October 12, 2012
ایک ملزم کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد،مخدوم شہاب کوسازبازکرکے ملوث کیاگیا،سردار اسحاق،سفارش جرم نہیں،رانجھا۔ فوٹو: فائل

ایفی ڈرین منشیات قراردیے گئے موادکی فہرست میں شامل ہے یانہیں،سپریم کورٹ نے نوعیت طے کرنے کیلیے ایفی ڈرین کیس کے ملزمان کی ایف آئی آرمنسوخ کرنے کی درخواست مسترد کیے جانے کے بارے میں ہائیکورٹ کافیصلہ طلب کر لیاہے ۔

عدالت نے آبزرویشن دی اس فیصلے میں ایفی ڈرین کے بارے تفصیل معلوم ہوجائے گی۔گزشتہ روزایفی ڈرین کیس میں وفاقی وزیرمخدوم شہاب الدین اورعلی موسیٰ گیلانی کی ضمانت کی درخواستوںکی سماعت کے موقع پرعلی موسیٰ گیلانی کے وکیل خالد رانجھانے موقف اپنایاکہ ایفی ڈرین منشیات نہیںاس لیے انسدادمنشیات کے قانون کے تحت ٹرائل نہیں ہوسکتا،3رکنی بینچ میں شامل جج جسٹس امیرحانی مسلم نے سوال اٹھایااگرایفی ڈرین منشیات نہیں توکوٹہ الاٹمنٹ کے بارے دستاویزی نقل محکمہ انسداد منشیات(اے این ایف)کوکیوں فراہم کی جاتی ہے، جسٹس ناصرالملک نے ریمارکس دیے ڈرگ رولز2007کے شیڈول میں ایفی ڈرین بھی شامل ہے۔

قبل ازیں عدالت کو بتایاگیاکہ ایفی ڈرین کیس میں 17 ملزمان نامزد ہیں جن میں پانچ ضمانت پرہیں ، 5 مفرور ہیں،چارجیل میں ہیںاور3نے ضمانت قبل ازگرفتاری حاصل کر رکھی ہے۔مخدوم شہاب الدین کے وکیل سرداراسحاق نے بتایاکہ اگر ان کے موکل خود ملوث ہوتے تو انکوائری کاحکم نہ دیتے، تین انکوائریاں اس لیے ہوئیںکہ نتیجہ برآمد ہو جائے، انکوائری میںمخدوم شہاب کیخلاف ایک لفظ نہیں،ڈی جی ہیلتھ رشیدجمعے اوررضوان کے ساتھ سازبازکرکے انھیں وزیرکے خلاف وعدہ معاف گواہ بنایاگیا،انھوں نے کہاکہ وعدہ معاف گواہ کابیان عدالت کے سامنے حلف پرلیاجا تاہے لیکن زیر نظرکیس میں ایسانہیں۔

فاضل وکیل نے موقف اپنایاکہ ان کے موکل پر الزام عائد کیا گیاہے کہ انھوں نے فون کال پرکوٹہ الاٹ کرنے کی سفارش کی جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔علی موسیٰ گیلانی کے وکیل خالدرانجھانے کہا ہماری روایت میںسفارش کوئی جرم نہیں ، انھوں نے کہاایفی ڈرین منشیات ہی نہیں۔مقدمے کی سماعت آج پھرہوگی،علی موسٰی گیلانی،ان کے بھائی عبدالقادر گیلانی اور شہاب الدین کمرہ عدالت میں موجود تھے۔این این آئی کے مطابق فاضل بینچ نے ایفی ڈرین کیس میں سابق ڈرگ کنٹرولر عبدالستارکی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست بھی مستردکر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |