لاہور میں سزائے موت کے قیدی کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

احمد خان کو 2008 میں ایک شخص کو اغوا کے بعد قتل کے جرم میں سزائے موت دی گئی تھی


ویب ڈیسک May 16, 2015
سانحہ پشاور کے بعد سے اب تک ملک میں درجنوں مجرموں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جاچکا ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے قیدی کو پھانسی دے دی گئی.

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید احمد خان کو 2008 میں ایک شخص کو اغوا کے بعد قتل کے جرم میں سزائے موت دی گئی تھی۔ عدالت کی جانب سے جاری ڈیتھ وارنٹ کے تحت مجرم کو علیٰ الصبح تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

واضح رہے کہ ملک میں کئی برسوں تک سزائے موت پر عمل درآمد پر غیر اعلانیہ پابندی عائد تھی تاہم سانحہ پشاور کے بعد سے اب تک ملک میں درجنوں مجرموں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جاچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں