ماڈل ایان علی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرنے کی درخواست سماعت کے لیے منظور

عدالت نے ایان علی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 مئی کو طلب کرلیا


ویب ڈیسک May 16, 2015
ایان علی غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہوئی تھیں۔ فوٹو: فائل

بینکنگ کورٹ نے ایان علی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرنے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ۔

راولپنڈی کی بینکنگ کورٹ کے ڈیوٹی مجسٹریٹ صابر سلطان نے کسٹم انٹیلی جنس حکام کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران کسٹم حکام کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ سپر ماڈل کرنسی اسمگلنگ میں نہیں بلکہ منی لانڈرنگ میں ملوث ہے اور اس معاملے میں ایک منظم گروہ ملوث ہے، معاملے کی از سر نو تفتیش کے لیے ان کے خلاف نیا مقدمہ درج کرنے کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے کسٹم حکام کی درخواست کو سماعت کے لئے منظورکرتے ہوئے ماڈل ایان علی کو 25مئی کو طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ ماڈل ایان علی اسلام آباد ایئر پورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارہوئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں