مصرکے سابق صدرکوجیل توڑنے کے الزام میں سزائے موت


سابق صدر مرسی خلاف لگائے گئے الزامات کی نوعیت سیاسی ہے اورعدلیہ کو فوجی بغاوت کی توجیح کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے،فوٹو فائل
عدالت نے سابق صدر محمد مرسی کو جیل توڑنے کے الزام میں سزائے موت سنادی ہے۔
غیرملکی خیبرایجنسی کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ کی ایک عدالت نے سابق صدر محمد مرسی سمیت درجنوں افراد کو2011 میں جیل توڑنے کے الزام میں سزائے موت کی سزا سنائی ہے۔ محمد مرسی کے حامیوں کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف لگائے گئے الزامات کی نوعیت سیاسی ہے اورعدلیہ کو فوجی بغاوت کا جواز پیش کر نے کے لیےاستعمال کیا جا رہا ہے جب کہ محمد مرسی نے بھی عدلیہ کے فیصلے کوردکیا ہے۔
واضح رہے کہ مصر کے قانون کے مطابق موت کی سزا سے قبل ملک کے مفتی اعظم کی رائے ضروری ہے تاہم وہ اس سزا کی منظوری دے بھی دیں تو ملزمان کو فیصلے کے خلاف اپیل کا حق ہوتا ہے۔
https://www.dailymotion.com/video/x2qecda_egypt_news