کراچی میں سیاسی اور انتظامی نااہلی نے مسائل میں اضافہ کردیا کور کمانڈر

نیشنل ایکشن پلان کے مطابق کراچی میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک بلاامتیاز آپریشن جاری رہےگا، لیفٹیننٹ جنرل نویدمختار

نیشنل ایکشن پلان کے مطابق کراچی میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک بلاامتیاز آپریشن جاری رہےگا، لیفٹیننٹ جنرل نویدمختار، فوٹو:ایکسپریس/محمد نعمان

کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہا ہے کہ شہر قائد میں منشیات فروشوں سے لے کرالقاعدہ تک نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں تاہم سیاسی اورانتظامی نااہلی نے مسائل میں کئی گنا اضافہ کردیاہے۔



نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی المنائی ایسوسی ایشن(سندھ چیپٹر) کے تحت امن ،سیکیورٹی اورگورننس کے موضوع پرسیمینارسے بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہا کہ کراچی میں امن کے قیام کیلیے کسی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،ہرقسم کے جرائم پیشہ افرادکیخلاف آپریشن جاری ہے جس میں ناکام ہونے کاکوئی آپشن نہیں،چیلنجزسے نمٹنے کیلیے غیرمعمولی طریقہ اپناناہوگا اور ہرممکن اقدامات کرنا ہوں گے،سیکیورٹی فورسزاور عوام کی قربانی کوضائع نہیں ہونے دیں گے،کراچی میں امن وامان بحال رکھناہماری ذمے داری ہے ہرقسم کی دہشت گردی اوران کے سہولت کاروں کاخاتمہ کریں گے،وائٹ کالر دہشت گردوں کی مالی مدد کرنے والوں اورلاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے والے عناصراور گروہوں کاخاتمہ کریں گے،تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں اپنے اندرسے عسکری ونگ اورجرائم پیشہ عناصر کاخاتمہ کریں،متوازی حکومتوں اورطاقت کے مراکزکاخاتمہ ناگزیرہے۔





کورکمانڈ کا کہنا تھا کہ کراچی میں حالیہ بربریت کے واقعے پرلفظوں سے لواحقین کے زخموں کامداواکرنا ممکن نہیں،دہشت گردوں،ٹارگٹ کلرز،بھتہ خوروں،اغواکاروں،دیگرجرائم پیشہ افرادکیخلاف لڑرہے ہیں،تمام اسٹیک ہولڈرز عسکریت پسندوں اورمافیاز کیخلاف مدددیں ،کئی بتوں کوتوڑ دیاہے،قانون کانفاذعملی اقدامات کاایک حصہ ہے ،پولیس اورانتظامیہ کوآزاد ہونے کی ضرورت ہے،کراچی کومنی پاکستان کہاجاتاہے یہ ایک میگاسٹی ہے جوملک کی معیشت میں اہم کرداراداکرتاہے یہاں بندرگاہیں موجودہیں اور ملکی تجارت کابیشتر حصہ کراچی میں ہی ہوتاہے،مافیاز نے شہر کے مضافاتی علاقوں کواپناگڑھ بنایاہواہے،لینڈ مافیااورٹینکرمافیابھی یہاں سرگرم ہیں،کراچی 65 فیصدریوینیوکما کر دینے والا شہرہے،کراچی کی بندرگاہوں سے ملک کی80فیصدتجارتی سرگرمیاں ہوتی ہیں جب کہ دہشت گردوں نے شہرکے امن کو نقصان پہنچایاجس سے تجارتی سرگرمیاں بھی متاثرہیں تاہم دہشت گردوں کی پیچیدہ گرہیں کھولی جارہی ہیں اورچیلنجز سے نمٹنے کیلیے غیرمعمولی طریقے اپنائے جارہے ہیں، جس قوم میں قربانیاں دینے والے موجودہوں انھیں کوئی شکست نہیں دے سکتا۔






لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہا کہ دہشت گردی میں ہزاروں افراد شہید ہوچکے ہیں جن میں شہری اورفوجی اہلکار شامل ہیں اورقوم کی قربانیوں کو رائیگاں جانے نہیں دیاجائے گا، جرائم پیشہ افراد، سہولت کاروں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی،کراچی آپریشن قوم کے مفاد میں ہے منطقی انجام تک جاری رہے گا،دہشت گردوں نے شہر کے امن کو نقصان پہنچایا،دہشت گردوں، بھتہ خوروں،اغواکاروں کا پیچھا کر رہے ہیں،چیلنجز سے نمٹنے کے لیے غیر معمولی اقدامات کرناہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ 19مارچ کو رینجرزکونشانابنایا گیا،وہ ایک افسوسناک عمل تھا،جب میں رینجرزکے شہیداہلکاروں کے اہلخانہ سے ملاتوانہوں نے میرے حوصلے بلندکیے،ہماراعزم ہے کہ ہرقسم کی دہشت گردی اوران کے سہولت کاروں کوختم کریں گے۔



کورکمانڈر کا کہنا تھا کہ عوام اور سیکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی کیونکہ قربانی کاعزم رکھنے والی قوم کوکوئی شکست نہیں دے سکتا،القاعدہ ،لیاری گینگ وار اور دیگر جرائم پیشہ گروہوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کررہے ہیں،ہم وقت ضائع کیے بغیر عوام کوپرامن ماحول فراہم کریں گے،بھرتیوں میں میرٹ کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے ، پولیس کو غیر سیاسی کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ کراچی آپریشن سے عوام کااعتماد بحال ہواہے،امن و امان کی صورتحال بہترہورہی ہے،ٹارگٹ کلنگ،اغوابرائے تاوان اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں واضح کمی ہوئی ہے،کراچی میں امن کیلیے کسی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،اللہ نے چاہاتو تمام اہم اورپیچیدہ معاملات کوحل کرلیں گے۔انہوں نے کہاکہ کراچی آپریشن قوم کے مفادمیں ہے امن کی بحال تک جاری رہے گا۔

https://www.dailymotion.com/video/x2qe7qd
Load Next Story