پاک چین اقتصادی راہداری کا پرانا روٹ بحال کیا جائے اے پی سی

پاک چین تعلقات کا احترام کرتے ہیں لیکن اقتصادی راہداری منصوبے کو متنازع نہ سمجھا جائے، اعلامیہ


ویب ڈیسک May 16, 2015
پاک چین تعلقات کا احترام کرتے ہیں لیکن اقتصادی راہداری منصوبے کو متنازع نہ سمجھا جائے، اعلامیہ فوٹو: آئی این پی

عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس میں سیاسی جماعتوں نے پاک چین اقتصادی راہ داری کا پرانا روٹ بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔

کوئٹہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کی سربراہی میں آل پارٹیز کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گوادر کے اصل مالک بلوچستان کے عوام ہیں، پاک چین تعلقات کا احترام کرتے ہیں، اقتصادی راہداری منصوبے کو متنازع نہ سمجھا جائے اقتصادی راہداری کا پرانا روٹ بحال کیا جائے کیونکہ بلوچستان کے علاقوں ژوب، قلعہ سیف اللہ، مستونگ اور گوادر کا روٹ 500 کلومیٹر کم ہے اس سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو شکست دینے میں بھی مدد ملے گی۔

اے پی سی سے خطاب کے دوران قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشيد شاہ نے كہا كہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں رکاوٹ سیاسی جماعتیں نہیں بلکہ خود حکومت ہے، فیصلے چاروں صوبوں کی مشاورت سے ہونے چاہیئں، طاقت سے کئے گئے فیصلوں سے وفاق کو نقصان پہنچ سکتا ہے، وفاق کو بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے جائز مطالبات ماننے چاہئیں لیکن آج بھی وزیر اعظم کی خواہش ہے کہ ہر راستہ تخت لاہور سے ہوکر گزرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں