زمبابوے کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد پر سیکیورٹی پلان تیار

ٹیم کی سکیورٹی کے لیے مجموعی طور پر 6 ہزار اہلکار فرائض انجام دیں گے


ویب ڈیسک May 16, 2015
اسٹیڈیم کے اطراف 172 کیمرے بھی نصب کئے جائیں گے، فوٹو:فائل

AUCKLAND, NEW ZEALAND: زمبابوے کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کے لیے پلان مکمل کرلیا گیا ہے جس کے مطابق ٹیم کی سکیورٹی کے لیے مجموعی طور پر 6 ہزار اہلکار فرائض انجام دیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق زمبابوے ٹیم کی سیکیورٹی کیلئے مجموعی طور پر 6 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے، ٹیم کی نقل و حرکت کے موقع پر 60 گاڑیاں قافلے میں موجود ہوں گے اور اس دوران ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھی سکیورٹی کا جائزہ لیا جائے گا۔

زمبابوے کی ٹیم کے اسٹیڈیم میں موجود ہونے کے دوران اسٹیڈیم کے اندر اور باہر 1500 اہلکار تعینات کیے جائیں گے جن میں 3 ایس پیز، 14 ڈی ایس پیز، 57 ایس ایچ اوز اور 234 اے ایس آئی ڈیوٹی سرانجام دیں گے جب کہ اسٹیڈیم کے اطراف 172 کیمرے بھی نصب کئے جائیں گے۔

واضح رہے کراچی میں پیش آنے والے سانحے کے بعد زمبابوے کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کا دورہ منسوخ ہونے کی خبریں گردش کررہی تھیں تاہم سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد ٹیم 19 مئی کو پاکستان پہنچے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں