شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں ڈرون حملہ 5 افراد ہلاک

ڈرون طیاروں نے وڑہ منڈی کے علاقے میں ایک گھر کو نشانہ بناتے ہوئے اس پر 2 میزائل داغے


ویب ڈیسک May 16, 2015
ڈرون حملے میں 2 افراد بھی زخمی ہوئے، فوٹو:فائل

ISLAMABAD: تحصیل شوال میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں ڈرون حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ڈرون طیاروں نے شوال کے علاقے وڑہ منڈی میں میں ایک گھر کو نشانہ بناتے ہوئے 2 میزائل داغے جس کے نتیجے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

ڈرون حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ قریبی علاقوں میں بھی ڈرون طیاروں نے نچلی پروازیں کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں