شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں ڈرون حملہ 5 افراد ہلاک
ڈرون طیاروں نے وڑہ منڈی کے علاقے میں ایک گھر کو نشانہ بناتے ہوئے اس پر 2 میزائل داغے
ISLAMABAD:
تحصیل شوال میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں ڈرون حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ڈرون طیاروں نے شوال کے علاقے وڑہ منڈی میں میں ایک گھر کو نشانہ بناتے ہوئے 2 میزائل داغے جس کے نتیجے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
ڈرون حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ قریبی علاقوں میں بھی ڈرون طیاروں نے نچلی پروازیں کیں۔