قومی دولت لوٹنے والے احتساب بل پراکٹھے ہوگئے منورحسن

قوم بددیا نتوںکاکڑااحتساب چا ہتی ہے،گفتگو، ملالہ پرحملہ سفا کانہ فعل ہے، لیاقت بلوچ


Numainda Express October 12, 2012
اقتدار میں آکر بندہ مزدور کے اوقات کی تلخی کوختم کرینگے، کراچی میں تقریب رونمائی سے خطاب۔ فوٹو: فائل

جماعت اسلامی کے امیرسیدمنورحسن نے کہا ہے کہ احتساب بل کے نام پرقوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلیے اکٹھے ہوگئے ہیں۔

عجلت میںپارلیمنٹ سے احتساب بل پاس کرواکے اپنی کرپشن اورلوٹ کھسوٹ پر پردہ ڈالنا چاہتے ہیں۔ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ چارچار بار حکومت میں رہی ہیں اوردونوں ایک دوسرے کی کرپشن کوتحفظ دیتی رہی ہیں قوم چاہتی ہے کہ کرپٹ اوربدیانت لوگوں کاکڑا احتساب ہو، لوٹی گئی ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے۔ انھوں نے کہاکہ اگراحتساب اکتوبر2002 شروع کیاجاتا ہے اور تو اس کا واضح مطلب ہوگا کہ پیپلز پا رٹی ، ن لیگ ،ایم کیوایم اور اے این پی اپنی کرپشن چھپانے کے لیے متحد ہوچکی ہیںقوم کرپشن پر پردہ ڈالنے کی مشترکہ کوششوں کوکامیاب نہیں ہونے دیگی۔

ادھرسیکریٹری جنرل جماعت اسلامی لیا قت بلوچ نے کہاہے کہایم ایم اے کی بحالی کیلیے چاردینی جماعتوں نے مولانافضل الرحمن کے ساتھ مل کرفیصلہ کیاہے تویہ اقدام ان کومبارک ہو، ہم نے اپنے اصولی مؤقف سے باربارایم ایم اے کی ممبرجماعتوںکوآگاہ کیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملہ انتہائی سفاکانہ اور مجرمانہ اقدام ہے، پوری قوم نے معصوم ہونہاربچی پرحملہ ذاتی دکھ محسوس کیا ہے۔ حملہ آوروں کو گرفتار کر کے انھیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

دریں اثناکراچی میںوی ٹرسٹ کے زیراہتما م این ایل ایف کے بانی جنرل سیکریٹری مرحوم شبیرحسین پر مرتب کی گئی کتاب ''بے تیغ سپاہی''کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے منورحسن نے کہا ہے کہ دنیا بھرکی معیشت پر مغرب کے سرمایہ دارانہ نظام نے پنجے گاڑھ لیے ہیں'دنیا کے مسائل کا حل صرف اسلامی نظام میں پنہاں ہے۔جماعت اسلامی برسر اقتدار آکر بندہ مزدور کے اوقات کی تلخی کو ختم کریگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |