ڈیری سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لائے جانے کا امکان

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ڈیری سیکٹر کو ٹیکس کے دائرے میں لائے جانے کا امکان ہے، ذرائع


INP May 17, 2015
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ڈیری سیکٹر کو ٹیکس کے دائرے میں لائے جانے کا امکان ہے، ذرائع فوٹو: فائل

حکومت عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرانے کے لیے تیار ہے۔ ٹیکس کے نفاذ کے بعد صارفین کو دو سو ساٹھ ارب روپے اضافی ادا کرنا ہوں گے۔

حکومت عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرانے کے لیے تیار ہوگئی۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ڈیری سیکٹر پر ٹیکس عائد کیے جانے کا امکان ہے جس سے صارفین کو دو سو ساٹھ ارب روپے اضافی ادا کرنا ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ڈیری سیکٹر کو ٹیکس کے دائرے میں لائے جانے کا امکان ہے۔

دودھ کی پیداوار میں دنیا میں تیسرے نمبر کا ملک پاکستان سالانہ انتالیس کروڑ پچھتر لاکھ لیٹر دودھ استعمال کرتا ہے۔ ڈیری سیکٹر انڈسٹری نے بجٹ میں ٹیکس کے نفاذ کو انڈسٹری کے لیے تباہ کن قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹیکس لاگو ہونے سے ٹیٹرا پیک دودھ کی قیمت سات سے آٹھ فیصد اضافے سے چھ تا سات روپے بڑھ جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں