بنگلہ دیش نے پاکستان کوایک بارپھرہری جھنڈی دکھادی

ویمنزٹیمیں بھیجنے سے انکار،دیگرایج لیول سائیڈزکے ٹورزکا بھی کوئی ارادہ نہیں،بورڈ


Sports Desk May 17, 2015
ہماری عدم دلچسپی پر پی سی بی نے اپنا ایونٹ ملتوی کردیا،ویمنز ونگ چیف کا دعویٰ۔ فوٹو : فائل

بنگلہ دیش نے پاکستان کو ایک بار پھر ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے ویمنزٹیمیں بھیجنے سے صاف انکار کردیا، بی سی بی نے واضح کیاکہ دیگر ایج لیول سائیڈز کو بھی وہاں بھیجنے پر کاکوئی ارادہ نہیں ہے۔

چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے گذشتہ دنوں بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا،اس موقع پر انھوں نے میزبان بورڈ ڈائریکٹرز کے ساتھ کئی میٹنگزکی تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہریار نے بنگلہ دیش سے پاکستان میں رواں ماہ ایک ویمنز ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیم بھیجنے کی بھی درخواست کی تھی، اس بارے میں بی سی بی ویمنز ونگ کے چیئرمین عبدالاول چوہدری نے کہاکہ ہم سے پاکستان میں صوبائی ٹیموں کے ایک ٹورنامنٹ میں ویمنز ٹیم بھیجنے کی درخواست کی گئی تھی، ایونٹ9 مئی سے شروع ہونا تھا۔

ہماری جانب سے دلچسپی ظاہر نہ کیے جانے پر اسے ختم کردیا گیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ پی سی بی چیئرمین نے اپنے دورے کے دوران بنگلہ دیش کو اگست میں شیڈول ایک ایونٹ کیلیے مدعو کرنے کے ساتھ اپنی انڈر19 ٹیم بھی بھیجنے کی درخواست کردی، ہم جلد ہی اپنے صدر نظم الحسن کے ساتھ بیٹھ کر اس کا جائزہ لیں گے مگر ہم نے اپنی کسی بھی لیول کی ٹیم کے دورہ پاکستان کے بارے میں کوئی شیڈول اور تاریخ طے نہیں کی۔ دوسری جانب بی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو نظام الدین چوہدری نے کہاکہ ہم کسی بھی ایج لیول ٹیم کو پاکستان نہیں بھیجیں گے،اگر کوئی سائیڈ وہاں بھیجی تو وہ نیشنل مینز یا ویمنز ٹیم ہی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں