لاہور میں گھر میں آگ لگنے سے 6 بچے جھلس کر جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں ڈیڑھ سالہ جڑواں بھائی اذان اور ایذان بھی شامل ہیں


ویب ڈیسک May 17, 2015
واقعہ ائیرکنڈیشنرکاسرکٹ شارٹ ہونے کے باعث پیش آیا، فوٹو : فائل

ISLAMABAD: شادباغ میں گھرمیں شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کی وجہ سے 6بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے شادباغ میں گھر میں 9 سے 10 افراد سوئے ہوئے تھے کہ ایک اچانک بجلی چلی گئی تاہم بجلی واپس آئی تو ائیرکنڈیشنرکاسرکٹ شارٹ ہونے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے جن میں 3 لڑکیاں اور 3 لڑکے شامل ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں 12سالہ مناحل،11سالہ زین علی،8سالہ دعاء،5سالہ انیہہ اور ڈیڑھ سالہ جڑواں بھائی اذان اور ایذان بھی شامل ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔