مخدوم شہاب کے اکائونٹ منجمداے این ایف سے وضاحت طلب

ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں اے این ایف کانمائندہ اورپراسیکیوٹرپیش نہ ہوا،عدالت کااظہاربرہمی


Numainda Express October 12, 2012
ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں اے این ایف کانمائندہ اورپراسیکیوٹرپیش نہ ہوا،عدالت کااظہاربرہمی فوٹو : فائل

ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس سردارمحمدطارق اورجسٹس علی باقرنجفی پرمشتمل ڈویژن بینچ نے وفاقی وزیرمخدوم شہاب الدین کے ایفی ڈرین کیس میں اے این ایف کی طرف سے22بینک اکاؤنٹس منجمدکرنے کے فیصلے کیخلاف اورانہیں بحال کرنے کی پٹیشن کی سماعت16اکتوبرتک ملتوی کردی۔

سماعت شروع ہوئی تو اے این ایف کاکوئی نمائندہ اورپراسیکیوٹر عدالت موجودنہیں تھاجس پرعدالت نے ناراضی کااظہارکیابلکہ وفاقی وزیرکے وکیل عبدالرشیدشیخ ایڈووکیٹ نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ اے این ایف کونوٹس ہوئے تھے ان کاپیش نہ ہونا غلط ہے عدالت نے اے این ایف کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیے اورحکم دیا ہے کہ آئندہ تاریخ پراے این ایف وضاحت کرے کہ یہ اکاؤنٹ کیوں اورکس قانون کے تحت منجمد کیے گئے ہیں اور اس بابت تفصیلی رپورٹ اورجواب بھی پیش کرنیکا حکم دیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں