بڑے ڈیمزکی تعمیر کیلیے تمام آپشنزاستعمال کرینگے احمدمختار

بھاشاڈیم سے4500میگاواٹ سستی بجلی حاصل ہوگی،اجلاس سے خطا ب

تاجک سفیرکی وفاقی وزیرپانی وبجلی سے ملاقات،بجلی بر آمدکرنے سے متعلق تبادلہ خیال۔ فوٹو: فائل

پانی وبجلی کے وفاقی وزیرچوہدری احمدمختارنے کہاہے کہ حکومت بڑے ڈیمزکی تعمیر کے لیے درکاروسائل کی فراہمی کیلیے تمام آپشنزاستعمال کر ے گی تاکہ ان کوکم سے کم وقت میںمکمل کرلیاجائے۔


دیا میربھاشا ڈیم کی تعمیرسے4500 سومیگاواٹ سستی بجلی حاصل ہوگی اوراضافی طور پر8.1ملین ایکڑفٹ پانی حاحل ہوگا،گزشتہ روزدیامیربھاشاڈیم کی تعمیرکے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انھوںنے کہاکہ پانی کے منصوبوںکی تعمیرسے نہ صرف پانی کے ذخائر میں اضافہ ہوگابلکہ سستی بجلی کے حصول میںبھی ممکن ہو گا۔ انھوں نے کہاکہ دیامیربھاشاڈیم ملکی معیشت کیلیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے اوراس کی تعمیرسے زرمبادلہ کی بچت ہو گی، تھرمل پیداوارپرانحصارکم ہوگاجبکہ علاقے میںخوشحالی آئے گی۔

اجلاس میں بتایاگیاکہ اس پر35 فیصدکام مکمل کر لیا گیا جبکہ باقی ماندہ آئندہ سال مکمل کرلیاجائے گا،اجلاس میں سیکریٹری نرگس سیٹھی نے بھی شرکت کی،دریں اثنا تاجکستان کے سفیرزبیدولوزبیدوف نے وفاقی وزیرپانی وبجلی سے ملاقات کی،ملاقا ت میںتاجک مشترکہ وزارتی کمیشن اور وسطی ایشیائی ریاستوںسے1000 میگاوا ٹ بجلی پاکستان برآمد کرنے کے حوالے سے تفصیلی گفتگوکی گئی۔
Load Next Story