کراچی میں ٹارگٹ کلرز نے مزید 2 افراد کو موت کی نیند سلادیا

فائرنگ کا نشانہ بننے والےافراد کی شناخت دانش اورمحمد علی کے نام سے ہوئی ہے،پولیس


ویب ڈیسک May 17, 2015
دونوں افراد کی لاشوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔ فوٹو: فائل

ٹیپو سلطان رود پر ٹارگٹ کلرز نے 2 افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں فیروز آباد تھانے کی حدود میں ٹیپو سلطان روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ دونوں افراد کی لاشوں کو قریبی اسپتال لایا گیا جہاں ان کی شناخت دانش اورمحمد علی کے نام سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ ڈیڑھ برس سے ٹارگٹ کلرز ، بھتہ خوروں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے تاہم اب تک شہر میں مکمل امن قائم نہیں ہوسکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں