کراچیحادثات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحقواٹرٹینکرکی ٹکرایک شخص زخمی

کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے قیوم آباد کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے 55 سالہ ناہید بی بی جاں بحق ہو گئی

کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے قیوم آباد کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے 55 سالہ ناہید بی بی جاں بحق ہو گئی جبکہ اس کا بیٹا محسن زخمی ہو گیا. فوٹو: فائل

عوامی کالونی کے علاقے سنگر چورنگی کے قریب ٹرک کی ٹکر سے شہریار جاوید جاں بحق ہوگیا۔


پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک کو اپنے قبضے میں لے لیا ، متوفی گلشن اقبال بلاک 13-D/2 زبیدہ فلاور کا رہائشی تھا جس کی نماز جنازہ (آج) بعد نماز جمعہ گھر کے قریب واقع ستار مسجد میں ادا کی جائے گی ، کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے قیوم آباد کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے 55 سالہ ناہید بی بی جاں بحق ہو گئی جبکہ اس کا بیٹا محسن زخمی ہو گیا ، پولیس نے متوفیہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال پہنچائی ، حادثے کا ذمے دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے ڈمپر کو اپنے قبضے میں لے لیا۔

گبول ٹائون صنعتی ایریا تھانے کی حدود گودھراکالونی کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے راہگیر25 سالہ ذوالفقار زخمی ہوگیا موقع پر موجود مشتعل افراد نے پتھراؤ کر کے ٹینکر کے شیشے اور لائٹیں توڑ دیں اور بعدازاں اسے نذر آتش کر دیا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا کر ٹینکر کو مکمل طور پر جلنے سے بچالیا ۔ایس ایچ او الیاس شاہ کے مطابق ذوالفقار زخمی ہے پولیس نے ٹینکر کو قبضے میں لے لیا ہے جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
Load Next Story