پوپ فرانسِس نے فلسطین کے صدر محمود عباس کو ’امن کا فرشتہ‘ قرار دے دیا

پوپ فرانسس نے فلطسینی صدر کو مشرق وسطیٰ میں امن کے لئے خدمات سرانجام دینے پر خصوصی میڈل سے بھی نوازا


ویب ڈیسک May 17, 2015
چند روز قبل ویٹی کن کی جانب سے فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کیا گیا تھا فوٹو: فائل

مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسِس نے فلسطین کے صدر محمود عباس کو 'امن کا فرشتہ' قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ویٹی کن میں محمود عباس نے پوپ فرانسِس سے ملاقات کی، جس میں میں دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ میں امن عمل سے متعلق تفصیلی بات چیت کی۔ ملاقات کے بعد پوپ فرانسس نے فلسطینی صدر کو خصوصی میڈل سے نوازتے ہوئے انہیں امن کا فرشتہ قرار دیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ویٹی کن کی جانب سے فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کیا گیا تھا جس پراسرائیل نے سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |