قوم نے نئے جذبے کے ساتھ ترقی اور خوشحالی کا سفر شروع کر دیا ہے شہباز شریف
چین کی جانب سے پاکستان کو دیا گیا 46 ارب ڈالر کا اقتصادی پیکیج ملک کے عوام کے لئے بہت بڑا تحفہ ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم نے نئے جذبے کے ساتھ ترقی اور خوشحالی کی جانب سفر شروع کر دیا ہے.
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے بلوچستان کے وزیراعلیٰ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، ملکی صورتحال اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالمالک نے شہباز شریف کی جانب سے صوبے کی ترقی اورعوام کے فلاح کے لئے شروع کئے گئے منصوبوں اور ان پر تیز رفتاری سے عمل درآمد کو سراہا۔
ملاقات کے دوران وزیر اعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ قوم نے نئے جذبے کے ساتھ ترقی اور خوشحالی کی جانب سفر شروع کر دیا ہے. چین کی جانب سے پاکستان کو 46ارب ڈالر کا تاریخی اقتصادی پیکیج دیا گیاہے، یہ پیکیج ملک کے 18 کروڑ عوام کے لئے ایک بہت بڑا تحفہ ہے۔