افغانستان میں جبری شادی کے بڑھتے واقعات پر تشویش ہے اقوام متحدہ

افغانستان میں خاندان سازی کی گئی تاکہ بچیوں کے حقوق کے خلاف ایسے اقدامات کوروکا جائے, اس میں کامیابی حاصل نہیں ہوسکی


Online October 12, 2012
افغانستان میں خاندان سازی کی گئی تاکہ بچیوں کے حقوق کے خلاف ایسے اقدامات کوروکا جائے تاہم اس میں کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔ فوٹو : فائل

اقوام متحدہ نے افغانستان میں خواتین کی جبری اور کم عمری میں شادیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بے شمار کوششوں کے باوجود یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔

غیرملکی خبر رساںادارے کے مطابق بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری ایک بیان میں افغانستان میں جبری اورکم عمری کی شادیوں کی ر وک تھام کے حوالے سے اقوام متحدہ نے کہا کہ بے شمار کوششیںکی گئی تاہم اس میں کامیابی حاصل نہ ہوسکی اوریہ سلسلہ ختم نہیںہوسکا۔

بیان میں کہا گیا کہ عالمی ادارے نے رواں سال خصوصی طور پرایسے واقعات کوکم کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا اوراس حوالے سے افغانستان میں خاندان سازی کی گئی تاکہ بچیوں کے حقوق کے خلاف ایسے اقدامات کوروکا جائے تاہم اس میں کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں