چوہدری سرور کی تحریک انصاف کی کنٹونمنٹ بلدیاتی انتخابات میں شکست کی تحقیقات سے معذرت

ذاتی مصروفیات کی وجہ سے تحقیقات سے معذرت کی ہے اور اس بارے میں پارٹی قیادت کو بھی آگاہ کردیا ہے، سابق گورنر پنجاب

کنٹونمنٹ ایریاز کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف خاطرخواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکی تھی. فوٹو: فائل

چوہدری سرور نے تحریک انصاف کی کنٹونمنٹ ایریاز میں بلدیاتی انتخابات میں شکست کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی کی سربراہی سے معذرت کرلی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ انہوں نے ذاتی مصروفیات کی وجہ سے کنٹونمنٹ ایریاز میں بلدیاتی انتخابات میں شکست کی تحقیقات کرنے سے معذرت کی ہے اور اس حوالے سے انہوں نے پارٹی قیادت کو بھی باقاعدہ آگاہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کنٹونمنٹ ایریاز میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف خاطرخواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکی تھی جس کی وجوہات جاننے کے لئے چوہدری سرور کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے اب تک کام شروع نہیں کیا۔
Load Next Story