کراچی میں رینجرز کی کارروائی کے دوران مزید 24 ملزمان گرفتار

گرفتارملزمان میں ٹارگٹ کلرز اور کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد بھی شامل ہیں، ترجمان رینجرز


ویب ڈیسک May 17, 2015
گرفتارملزمان میں ٹارگٹ کلرز اور کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد بھی شامل ہیں، ترجمان رینجرز. فوٹو: ایکسپریس/فائل

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیوں کے دوران قیام امن کے دشمن 24 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی میں قیام امن کے لئے جاری کارروائیوں کے دوران مختلف علاقوں سے 24 ملزمان گرفتار کرلئے گئے جن میں ٹارگٹ کلرز اور کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف اخترکالونی، صدر، صفورا، رنچھوڑ لائن، پرانا گولیمار، لیبراسکوائر، پی آئی بی کالونی اور بھٹائی آباد میں کی گئی جہاں سے گرفتار ہونے والے ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں