آئی سی سی کا پاک زمبابوے سیریز کے لئے آفیشلز نہ بھیجنے کا اعلان
سیکیورٹی کنسلٹنٹ کی رپورٹ کی روشنی میں آفیشلزنہ بھیجنےکا فیصلہ کیا تاہم سیریزکوعالمی میچز کا درجہ حاصل ہوگا،اعلامیہ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاک زمبابوے سیریز کو عالمی میچز کا درجہ دینے کا اعلان کردیا۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کے حوالے سے آئی سی سی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک زمبابوے سیریز کو عالمی کرکٹ کا درجہ حاصل ہوگا تاہم سیریز کے لئے امپائرز اور آفیشلز نہیں بھیج سکتے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ آفیشلز نہ بھیجنے کا فیصلہ سیکیورٹی کنسلٹنٹ کی رپورٹ کی روشنی میں کیا گیا لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ مقامی امپائرز اور آفیشلز کی خدمات حاصل کرسکتا ہے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کے لئے امپائزز اور آفیشلزکا اعلان کردیا جس میں علیم ڈار، احمد شہاب، خالد محمود، شہزب رضا اور زمبابوے سے تعلق رکھنے والے رسل ٹفل بھی امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے جب کہ اظہرخان میچ ریفری ہوں گے۔
https://www.dailymotion.com/video/x2qh226_zimbabway_news