ذوالفقار مرزا کے خلاف کراچی میں ایک اور مقدمہ درج

ذوالفقارمرزا نےاپنے محافظوں کوتھانے میں ہنگامی آرائی کرتے ہوئے گڑبڑکی صورت میں اہلکاروں کوگولی مارنے کی دھمکی دی تھی۔


ویب ڈیسک May 17, 2015
ذوالفقارمرزا نےاپنے محافظوں کوتھانے میں ہنگامی آرائی کرتے ہوئے گڑبڑکی صورت میں اہلکاروں کوگولی مارنے کی دھمکی دی تھی۔ فوٹو: فائل

سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کے خلاف پولیس اہلکاروں کو حراساں کرنے کا ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے درخشاں پولیس اسٹیشن میں ذوالفقار مرزا کے خلاف مقدمہ کرائم برانچ کے سب انسپکٹر ذوالقرنین کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں پولیس اہلکاروں کو حراساں کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ سابق صوبائی وزیر داخلہ گزشتہ روز اپنا بیان ریکارڈ کرانے درخشاں تھانے پہنچے تھے جہاں انہوں نے اپنے گارڈز کو تھانے کے چاروں اطراف تعینات کرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ کوئی پولیس والا بھی گڑبڑ کرے تو گولی مار دینا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں