سانحہ صفورا کا مقدمہ 10 نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج

سانحے کے متاثرین نے مقدمہ درج کرانے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کیا،سچل پولیس


ویب ڈیسک May 17, 2015

سانحہ صفورا گوٹھ کا مقدمہ 10 نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف پولیس کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سچل پولیس تھانے میں سب انسپکٹر اکرم کی مدعیت میں سانحہ صفورا گوٹھ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جس میں دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 ، 302 اور 324 شامل کی گئی ہیں۔ سچل پولیس کا کہنا ہے کہ سانحے کے متاثرین نے مقدمہ درج کرانے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

واضح رہے کہ 13 مئی کو دہشت گردوں نے صفورا گوٹھ کے قریب اسماعیلی برادری کی بس میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 44 معصوم افراد جاں بحق ہوگئے تھے جس میں 16 خواتین بھی شامل تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں