سانحہ صفورا کا مقدمہ درج دہشت گردی میں ’’را‘‘ کے ملوث ہونے کے ثبوت مل گئے وزیراعلیٰ سندھ

سندھ میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہے کراچی میں صرف ایک بھتہ خور رہ گیا ہے اسے بھی جلد پکڑ لیں گے، قائم علی شاہ


ویب ڈیسک May 17, 2015
عمران خان ہم پرتنقید کرنے کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکیں، وزیراعلی سندھ. فوٹو: ایکسپریس

سانحہ صفوراکامقدمہ4 روزبعد نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کرلیاگیا تاہم افسوسناک واقعے کی تحقیقات میں اب تک کوئی کامیابی حاصل نہیں ملی جب کہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ سانحہ صفورا میں ''را'' کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں اور مجرموں کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

https://img.express.pk/media/images/q69/q69.webp

https://img.express.pk/media/images/safora/safora.webp

ڈی آئی جی ایسٹ منیرشیخ نے ایکسپریس کوبتایاکہ سچل پولیس نے سانحہ صفوراکامقدمہ الزام نمبر195/2015بجرم دفعہ302،324/34،247 اورانسداددہشت گردی ایکٹRW-7ATAکے تحت سرکارکی مدعیت میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کیاہے۔ ان کاکہناہے کہ ایف آئی آرکے مطابق بس میں دہشت گردوں کی تعداد14سے15تھی، تحقیقاتی ٹیم کواب تک جائے وقوعہ سے ملنے والے خولوں کی فارنسک رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔

https://img.express.pk/media/images/q122/q122.webp

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق سانحہ صفوراکے بعدجائے وقوعہ کے اردگردعمارتوں کے2چوکیداروں عبدالرحمن اور عبدالستارکوحراست میں لیاگیاتھا، دونوں چوکیداروں نے پولیس کواپنابیان ریکارڈکرادیاہے، طریقہ واردات اورعینی شاہدین کی بیانات کی روشنی میں معلوم ہواہے کہ تمام دہشت گردتربیت یافتہ تھے،اب تک کی جانے والی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اورتحقیقاتی ٹیم آہستہ آہستہ شواہدکی روشنی میں آگے بڑھ رہی ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q221/q221.webp

https://img.express.pk/media/images/karachi-operation/karachi-operation.webp

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کو کراچی آپریشن میں فوج کی مدد حاصل ہے، کراچی میں صرف ایک بھتہ خور رہ گیا ہے، اسے بھی جلد پکڑ لیں گے، ہر صورت میں جرائم پیشہ لوگوں کا خاتمہ کرکے رہیں گے، ایجنسیوں کو دہشت گردی اور تخریب کاری کی وارداتوں میں بھارتی ایجنسی 'را' کے ملوث ہونے کے ثبوت مل گئے ہیں، انٹیلی جنس ایجنسیاں بغیر ثبوت کے بات نہیں کرتیں، سندھ میں مجموعی طور پر امن و امان کی صورت حال بہتر ہے، عمران خان ہم پر تنقید برائے تنقید کرنے کے بجائے اپنا صوبہ سنبھالیں۔

https://img.express.pk/media/images/q317/q317.webp

کمشنر ہاؤس سکھر میں امن و امان کی صورتحال کے بارے میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسماعیلی برادری پر حملے کا پوری قوم کو دکھ ہوا ہے، اس حملے میں'را' کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں، تحقیقات جاری ہیں، مجرموں کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ کراچی سمیت سندھ بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری ہے، سندھ کی ایپکس کمیٹی میں فوج کے نمائندے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مخالفین کی زبان پر استعفیٰ کا لفظ آگیا ہے، کل یا پرسوں اسمبلی میں اپنا پالیسی بیان دوں گا۔

https://img.express.pk/media/images/q413/q413.webp

https://img.express.pk/media/images/water/water.webp

قائم علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں پانی کا مسئلہ نیا نہیں بلکہ پرانا ہے، این ایف سی ایوارڈ کی مد میں60 ملین روپے کم ملنے سے ہماری پروگریس متاثر ہورہی ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے ہیٹ پہننے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ انہیں ٹوپی پہنانے والا کوئی اور ہے، ہم نے کسی پر جھوٹا کیس نہیں بنایا، کورٹ ضمانت دیتی ہے، میڈیا بڑھا چڑھاکر پیش کرتا ہے، مرزا اتنا اہم نہیں ہے۔ انھوں نے کہاکہ پشاور میں ہلاکتیں زیادہ ہوتی ہیں، سندھ سے موازنہ نہیں کررہا ۔

https://img.express.pk/media/images/q511/q511.webp

https://img.express.pk/media/images/police/police.webp

قبل ازیں کمشنر آفس سکھر میں میں امن و امان کی صورت حال بالخصوص ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے قائم علی شاہ نے کہاکہ جرائم پیشہ افراد کتنے ہی طاقتور کیوں نہ ہو، ان کو آخری انجام تک پہنچائیں گے۔ اجلاس میں ڈی آئی جی سکھر کامران فضل نے خیرپور، سکھر، گھوٹکی کی صورت حال سے آگاہ کیا۔ ایس ایس پی گھوٹکی نے آپریشن کی کامیابی کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ سے ہیلی کاپٹر اور جدید اسلحہ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کی ضروریات کو پورا کیا جائے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اجلا س کے دوران ہدایت دی کہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ ڈی آئی جی سکھر مطلوبہ سامان اسلحہ اور دیگر کی فہرست فراہم کریں تاکہ جلدان کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اگر سندھ حکومت کے پاس اسلحہ اور دیگر سامان نہ ہوا تو وہ پاکستان آرمی اور وفاقی وزیر سے بات چیت کریں گے، سکھر ڈویژن کے جنگلات سمیت سرکاری زمینوں سے قبضے ختم کرائے جائیں۔دریں اثنا وزیراعلی سندھ سیدقائم علی شاہ سے اتوار کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیر داخلہ رحمنٰ ملک نے ملاقات کی ،ملاقات میں سیاسی صورتحال ،پارٹی امور اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں