سانحہ صفورا گوٹھ وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی آج کراچی آئیں گے

وفاقی وزیر داخلہ، گورنر سندھ اور ڈی جی رینجرز سے ملاقاتیں کریں گے

وزیر داخلہ کو سانحہ صفورہ پر بریفنگ بھی دی جائے گی، فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار آج کراچی کا دورہ کریں گے جہاں انہیں سانحہ صفورہ پر بریفنگ دی جائے گی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان آج مختصر دورے پر کراچی پہنچیں گے جہاں وہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اوروزیراعلٰیٰ سید قائم علی شاہ سمیت ڈی جی رینجرز سے ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر انہیں سانحہ صفورہ پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

واضح رہے کہ چوہدری نثارعلی سانحہ صفورہ کے بعد کراچی میں وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شریک نہیں تھے جب کہ اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی سمیت دیگر اعلیٰ سیاسی وعسکری قیادت نے شرکت کی تھی۔
Load Next Story