پاکستان ریلوے ملازمین ومسافروں کو انشورنس کور فراہم کرے گا

موت پر 8 لاکھ، زخمی یا اپاہنج ہونیکی صورت میں 50 ہزار، 3 لاکھ روپے معاوضہ دیاجائیگا


APP May 18, 2015
انشورنس کلیم21 دن میں نمٹایا جائے گا جبکہ ادائیگی45 دن کے اندر کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

پاکستان ریلویز نے پہلی مرتبہ اپنے ملازمین اور مسافروں کو انشورنس کور کی فراہمی کا اقدام اٹھایا ہے۔

اس سلسلے میں پاکستان ریلویز اور پوسٹل لائف انشورنش کے مابین پہلے ہی معاہدہ ہو چکا ہے۔ وزارت ریلوے کے حکام نے ''اے پی پی'' کو بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں مسافر کی موت کی صورت میں 8 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے گا، زخمی یا اپاہنج ہونے کی صورت میں50 ہزار اور3 لاکھ روپے کا معاوضہ ہو گا۔ حکام نے بتایا کہ معاہدے کے تحت نہ صرف کارآمد ٹکٹ کے حامل ریلوے مسافروں کو انشورنس کی سہولت دی جائے گی بلکہ ملک کے کسی بھی حصے میں ٹرین پر ڈیوٹی یا سفر کرنے والے ریلوے ملازمین کو بھی یہ سہولت ہوگی۔

انشورنس کلیم21 دن میں نمٹایا جائے گا جبکہ ادائیگی45 دن کے اندر کی جائے گی۔ یہ معاہدہ تین سال کیلیے کیا گیا ہے جسے مزید دو سال کی توسیع دی جا سکے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ریلوے ملازمین کیلیے لائف انشورنس منصوبے پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔ یہ بات یہاں قابل ذکر ہے کہ پاکستان ریلویز وفاقی حکومت کا سب سے بڑا ادارہ ہے جو وزارت ریلویز کے زیر انتظام کام کر رہا ہے اور ریلوے پر سفر کرنے والے مسافروں کی مجموعی تعداد سالانہ6 کروڑ مسافر بنتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں