زمبابوین ٹیم کی سیکیورٹی کیلیے فول پروف انتظامات مکمل
ہمارے پاس بہترین موقع ہے کہ دہشت گردی کا داغ دھو کر دنیا کو امن کا پیغام دیں گے، صوبائی وزیر داخلہ
زمبابوین ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات مکمل کرلیے گئے، نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس کے قرب و جوار میں 100 کے قریب سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیے گئے، ماہرین 24گھنٹے مانیٹرنگ پر مامور ہیں، اعلیٰ سطحی اجلاس میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خان، ڈی جی اسپورٹس پنجاب عثمان انور، آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا، مشیر وزیراعلیٰ رانا مقبول، کمشنر لاہور عبداللہ سنبل، ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان، سی سی پی او کیپٹن (ر) امین وینس، ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف، چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ، ایس پی سی آئی اے عمر ورک، ایس پی ماڈل ٹاؤن مستنصر، ایس ایس پی اسپیشل برانچ شوکت عباس، پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
اس موقع پر انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے بعض امور میں بہتری لانے کے لیے تجاویز دی گئیں۔ بعد ازاں کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہا کہ بڑی خوشی کی بات ہے 6 سال بعد کوئی انٹرنیشنل ٹیم پاکستان آ رہی ہے، ہمارے پاس بہترین موقع ہے کہ دہشت گردی کا داغ دھو کر دنیا کو امن کا پیغام دیں گے، زمبابوے کی ٹیم کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے، مہانوں کو بہترین سیکیورٹی دینگے، اچھے انداز میں دورہ مکمل ہونے سے پاکستان کا اچھا تاثر جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ مہمان ٹیم کا دورہ محفوظ ہوگا تو دیگر ٹیموں کے پاکستان آمد کے لیے راستے ہموار ہو جائیں گے، انٹرنیشنل کھیلوں کی بحالی شروع ہو جائے گی۔ دریں اثنا ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب عثمان انور نے شرکا کو بتایا کہ نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس کے قرب و جوار میں مجموعی طور پر 100کے قریب سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں جہاں پر ماہرین 24 گھنٹے مانیٹرنگ پر مامور ہیں، اس کے علاوہ داخلی اور خارجی راستوں پرسیکیورٹی گارڈز تعینات کیے گئے، دورہ کے موقع پر غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ بند کردیا گیا ہے، کمپلیکس کے اطراف میں خاردار تاریں لگا دی گئی ہیں۔
https://www.dailymotion.com/video/x2qkewd_zimbabway_news