بریڈ ہیڈن نے ون ڈے کرکٹ کو ہمیشہ کے لیے الوداع کہہ دیا

ہیڈن نے اس دوران 31.53 کی اوسط سے 3122 رنز اسکور کیے جس میں 110 ان کا ٹاپ اسکور ہے


AFP May 18, 2015
ہیڈن نے اس دوران 31.53 کی اوسط سے 3122 رنز اسکور کیے جس میں 110 ان کا ٹاپ اسکور ہے۔فوٹو: فائل

آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹسمین بریڈ ہیڈن نے اپنے ون ڈے کیریئر کو الوداع کہہ دیا، ایک روزہ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان کردیا، اپنی توجہ ٹیسٹ کرکٹ پر مرکوز رکھیں گے۔ انھوں نے اس بات کا اعلان اپنی ٹیم کی دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ پر روانگی سے قبل کیا۔

37 سالہ ہیڈن نے اپنے کیریئر کے دوران 126 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے، اس طرز میں اپنا پہلا میچ جنوری 2001 میں ہوبارٹ میں زمبابوے کے خلاف کھیلا تھا جبکہ آخری مقابلہ نیوزی لینڈ کے خلاف رواں برس مارچ میں کھیلا جانے والا ورلڈ کپ فائنل ثابت ہوا۔ اپنے ایک روزہ کیریئر کے دوران ہیڈن نے 170 کیچز تھامے اور گیارہ مرتبہ اسٹمپڈ کیے، وہ ایڈم گلکرسٹ اور ای ین ہیلی کے بعد سب سے زیادہ شکار کھیلنے والے تیسرے آسٹریلوی وکٹ کیپر ہیں۔

ہیڈن نے اس دوران 31.53 کی اوسط سے 3122 رنز اسکور کیے جس میں 110 ان کا ٹاپ اسکور ہے۔ بریڈ ہیڈن کا کہنا ہے کہ میرا ایک روزہ کیریئر انتہائی شاندار رہا، میں کافی خوش نصیب ہوں کہ مجھے تین ورلڈ کپ ٹورنامنٹس کھیلنے کا موقع ملا ، میں سمجھتا ہوں کہ میرے لیے اس طرز کو الوداع کہنے کا یہی مناسب ترین موقع ہے، میں اس وقت یہ فارمیٹ چھوڑ رہا ہوں جب اس میں آسٹریلیا نمبر ون ہے اور ٹیم کے ساتھ جو کچھ بھی میں نے حاصل کیا ہے، اس پر مجھے فخر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں