کولکتہ نائٹ رائیڈرز میں اظہر محمود کی اچانک انٹری پر انگلیاں اٹھنے لگیں
وہ ابتدائی 13 میچز میں باہر بیٹھے رہے لیکن اہم مقابلے میں انھیں حیران کن طور پر میدان میں اتارا گیا
راجستھان رائلز کے خلاف اہم میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے اظہر محمود کو کھلانے پر انگلیاں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں۔
وہ ابتدائی 13 میچز میں باہر بیٹھے رہے لیکن اہم مقابلے میں انھیں حیران کن طور پر میدان میں اتارا گیا مگر انھوں نے نہ صرف تین اوورز میں 41 رنز کی پٹائی جھیلی بلکہ 200 رنز ہدف کے تعاقب میں صرف 6 رنز بنائے، اس مقابلے میں کے کے آر کو 9 رنز سے شکست ہوگئی تھی۔ ٹیم کے مینٹر جیک کیلس کا کہنا ہے کہ وکٹ پر گھاس کی وجہ سے ہم نے اضافی سیمر کے طور پر اظہر محمود کو کھلایا، ہمیں امید تھی کہ ان کی بیٹنگ بھی معاون ثابت ہوگی مگر بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوسکا۔