پاکستانی شاہین کورین حوصلے آزمانے کو تیار
پہلا ہاکی ٹیسٹ آج ہوگا، گرین شرٹس کی میزبان سائیڈ پر بالادستی کے لیے بھرپور پریکٹس، حکمت عملی ترتیب دے دی
پاکستان اور جنوبی کوریا کی ہاکی ٹیموں کے مابین4 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ پیر کو کھیلا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کی تیاریوں کا سلسلہ آسٹریلیا سے ہوتا ہوا جنوبی کوریا تک جا پہنچا ہے۔ پاکستان ہاکی ٹیم نے کوریا کے خلاف کینگروز کے دیس والی کارکردگی دکھانے کے لیے گذشتہ روز اسٹیڈیم میں بھر پور ٹریننگ کی۔
یاد رہے کہ رواں ماہ آسٹریلیا میں شیڈول چار ملکی ٹورنامنٹ میں محمد عمران الیون نے کوریا کے خلاف دونوں میچوں میں کامیابی حاصل کی تھی۔ ٹیم مینجمنٹ ذرائع کے مطابق کوریا کا موسم ہاکی مقابلوں کے لیے آئیڈیل اور پلیئرز کو اتوار کے روز میزبان ملک کے 20 ڈگری سینٹی گریڈ میں بھر پور ٹریننگ کروائی گئی، تربیتی سیشن کے دوران کھلاڑیوں کو میچ کے دوران دفاع کرنے اور جارجانہ پالیسی اپنانے کے بارے میں بھی بھر پور پریکٹس کروائی گئی جبکہ گول کیپنگ کا شعبہ بھی کوچز کی توجہ کا مرکز رہا۔ ذرائع کے مطابق اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے ٹیم کی تیاریاں درست سمت میں جاری ہیں، آسٹریلیا کے بعد دورئہ جنوبی کوریا کے دوران بھی جونیئر پلیئرز کو صلاحیتوں کے اظہار کا بھر پور موقع فراہم کیا جائے گا، معیار پر اترنے والے کھلاڑیوں کو کوالیفائنگ راؤنڈ میں بھی حتمی اسکواڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔
ٹیم مینجمنٹ کے مطابق کوریا کسی بھی طور پر آسان حریف نہیں ہے، ہوم گراؤنڈ اور ہوم کراؤڈ میں تو یہ ٹیم بہت زیادہ خطرناک ثابت ہوتی ہے، سیریز کے افتتاحی میچ کے لیے ہوم ورک مکمل کرلیا گیا ہے، پلیئرز کے ساتھ میٹنگ میں میچ کی حکمت عملی کو حتمی شکل دی گئی۔ ٹیم مینجمنٹ کے مطابق اگر گرین شرٹس پہلا میچ جیتنے میں کامیاب رہتے ہیں تو اس سے پلیئرز کے اعتماد میں اضافہ ہوگا اور وہ سیریز کے باقی میچوں میں بھی عمدہ کارکردگی دکھا کر کامیابیاں سمیٹنے کی کوشش کریں گے۔
گرین شرٹس کے پیر کو ہونیوالے میچ میں قومی ٹیم کی قیادت محمد عمران کریں گے جبکہ دیگر پلیئرز میں عمران بٹ، محمد عرفان، تصور عباس، زوہیب اشرف، محمد رضوان جونیئر، محمد توثیق، احمد شکیل بٹ، فیصل قادر، محمد وقاص شریف، ارسلان قادر، شفقت رسول، محمد عمر بھٹہ، محمد دلبر، علی شان، مظہر عباس، محمد کاشف علی اور نواز اشفاق شامل ہیں۔ سیریز کا دوسرا میچ 20، تیسرا 22 جبکہ چوتھا اور آخری میچ 23 مئی کو کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم سیریز کھیلنے کے بعد 25 مئی کو وطن واپس لوٹے گی۔