بھٹو کو پھانسی کے خلاف ریفرنس کی فوری سماعت کی جائے آصف زرداری

سیاسی مخالفین کوجسمانی طورپرختم کرنے سے سیاسی مسائل ختم نہیں ہوتے بلکہ اس سے صرف سیاسی بحران پیدا ہوتا ہے،آصف زرداری


Numainda Express May 18, 2015
سیاسی مخالفین کوجسمانی طورپرختم کرنے سے سیاسی مسائل ختم نہیں ہوتے بلکہ اس سے صرف سیاسی بحران پیدا ہوتا ہے،آصف زرداری۔ فوٹو: فائل

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ شہیدذوالفقارعلی بھٹوکوپھانسی کی سزاکے خلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت کی جائے جو کہ 4 سال قبل سپریم کورٹ میں دائر کیا گیا تھا، پیپلزپارٹی سیاسی مخالفین کے خلاف انتقام اورتشدد چاہے وہ کسی جگہ پربھی ہوسخت مذمت کرتی ہے،مصرکے سابق صدرمحمدمرسی اوران کے 100ساتھیوں کو موت کی سزاباعث تشویش ہے۔

اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ مصربرادر ملک ہے اوراس کاسیاسی استحکام اورعوام کی فلاح پاکستانی عوام کے لیے نہایت اہم ہے اور پاکستانی عوام نہیںچاہتے کہ مصرغیرمستحکم ہو،اسی وجہ سے سابق صدرمرسی کوموت کی سزادیے جانے پرپارٹی سخت تشویش کا اظہار کرتی ہے، پیپلزپارٹی کے ترجمان سینیٹرفرحت اللہ بابرنے کہاکہ پیپلزپارٹی کویادہے کہ کس طرح سے اس کے بانی چیئرمین شہیدذوالفقارعلی بھٹو کا عدالتی قتل کیاگیاجس کے مضمرات اب تک پاکستان میں موجودہیں۔


آصف زرداری نے کہاکہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ سیاسی مخالفین کوجسمانی طورپرختم کرنے سے سیاسی مسائل ختم نہیں ہوتے بلکہ اس سے صرف سیاسی بحران پیدا ہوتا ہے، پیپلزپارٹی ایک مرتبہ پھر یہ مطالبہ کرتی ہے کہ شہیدذوالفقارعلی بھٹوکوپھانسی کی سزاکے خلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت کی جائے،پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ اس مقدمے کی سماعت کی جائے اورجلداس کافیصلہ دیا جائے۔ادھرآل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن کے 15رکنی وفدنے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں ٹیکسٹائل انڈسٹریز کے متعلق امورپربات چیت کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں