ایان علی نے ٹیٹو بیرون ملک ایئرپورٹس پر شناخت کےلیے بنوائے
کسٹم انٹیلی جنس میں رپورٹ درج ہونے کے بعد کیس میں اہم ادارے بھی سرگرم
PESHAWAR:
کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار معروف ماڈل ایان علی کیخلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت آج (پیر کو) ہوگی، ڈیوٹی جج صابرسلطان سماعت کریںگے، ماڈل ایان علی کوسخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے عدالت پیش کیاجائیگا۔
ماڈل ایان علی کو اڈیالہ جیل میں آج66دن ہوگئے۔ گزشتہ20دن میں ملزمہ سے کسی نے بھی ملاقات نہیں کی جس کے باعث ماڈل نے اب زیادہ وقت جیل میں سوکر گزارنا شروع کردیا ہے۔ ماڈل کےخلاف منی لانڈرنگ کے الزام میں باقاعدہ کسٹم انٹیلی جنس میں رپورٹ درج ہونے کے بعد اس کیس میں اہم ادارے بھی سرگرم ہوگئے ہیں۔ ان اداروں کے ذمے داران نے گزشتہ روزمقدمے کے اندراج کی اجازت کے لیے عدالت میں دائر درخواست وکرنسی اسمگلنگ کے چالان کی باقاعدہ نقول بھی حاصل کرلی ہیں۔
ماڈل کی گردن اوربازو پربنے ٹیٹوسے متعلق انکوائری میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ منی لانڈرنگ کے لیے بیرون ملک ایئر پورٹس پر مخصوص شناخت کے لیے بطورخاص بنوائے گئے ہیں۔ اس حوالے سے بھی کسٹم انٹیلی جنس کی ٹیم تفتیش میں مصروف ہے۔ اس اہم نکتے کی باقاعدہ تصدیق بھی کی گئی ہے۔ ماڈل ایان فردجرم کے ساتھ ہی کرنسی بیرون ملک لے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے اعتراف جرم بھی کرسکتی ہے۔ ادھرکسٹم کی خصوصی عدالت کے جج راناآفتاب احمدخان تربیتی کورس مکمل کرنے کے بعد 25مئی کوچارج سنبھالیں گے۔