فوجی افسروں واہلکاروں کے حوالے سے 87 پٹیشنز ہائیکورٹ کو ارسال

راولپنڈی بینچ کے سینئر جج جسٹس محمود مقبول باجوہ فوجی افسران و اہلکاروں کی ان پٹیشنوں کی سماعت کریں گے۔


Qaiser Sherazi May 18, 2015
راولپنڈی بینچ کے سینئر جج جسٹس محمود مقبول باجوہ فوجی افسران و اہلکاروں کی ان پٹیشنوں کی سماعت کریں گے۔فوٹو: فائل

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ منظور احمد ملک نے فوجی افسران و اہلکاروں کے کورٹ مارشل سمیت مختلف امور پر ہائی کورٹ میں دائر فوجی افسران کی87پٹیشنیں واپس ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ بھیج دی ہیں۔

لاہور میں ان پٹیشنوں کی سماعت کے لیے بنایا گیا 3 رکنی بینچ بھی توڑ دیا گیا ہے۔ راولپنڈی بینچ کے سینئر جج جسٹس محمود مقبول باجوہ فوجی افسران و اہلکاروں کی ان پٹیشنوں کی سماعت کریں گے۔ صدر ہائی کورٹ بار راولپنڈی شیخ محمد سلیمان اور ان پٹیشنوں کو دائر کرنے والے سینئر وکیل کرنل(ر) انعام الرحیم ایڈووکیٹ نے ایکسپریس کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آج پیر18مئی سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے سے یہ تمام پٹیشنیں راولپنڈی بینچ میں ہی سنی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں