سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں ایک اور پاکستانی کا سرقلم

افتخار محمد پیٹ میں ہیروئن چھپا کر سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا


ویب ڈیسک May 18, 2015
سعودی عرب میں رواں سال اب تک رواں سال اب تک 84 مجرموں کو موت کی سزا دی جا چکی ہے فوٹو: فائل

سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں ایک اور پاکستانی کا سرقلم کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افتخار محمد ولد محمد عنایت نامی پاکستانی شہری چند ماہ قبل جدہ ایئرپورٹ پر پیٹ میں ہیروئن بھرے کیپسول چھپا کر اسمگلنگ کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔ جس پرمقامی قانون کے مطابق اس کا سر قلم کردیا گیا۔

سعودی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ منشیات کا استعمال معاشرے کے لیے اور انفرادی طور پر شدید نقصان دہ ہے اس لئے سعودی حکومت اس کی روک تھام کے لیے کوششیں کررہی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں رواں سال اب تک رواں سال اب تک 84 مجرموں کو موت کی سزا دی جا چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں