وزیراعظم کا بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کے بحالی منصوبے کا افتتاح

45 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کئے گئے منصوبوں سے ائرلائنز کو ماہانہ 12 کروڑ روپے کی بچت ہوگی

ہوائی اڈے کو 45 کروڑ روپے کی لاگت سے بہتر بنایا گیاہے فوٹو: پی آئی ڈی

وزیراعظم نواز شریف نے بے نظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ اسلام آباد پر فراہم کی گئی جدید سہولتوں کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔

وزیراعظم نواز شریف نے بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے لئے 45 کروڑ روپے کی لاگت سے 6 ماہ میں مکمل ہونے والے منصوبے کا افتتاح کیا اور ائیر پورٹ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان اور وزیراعظم کے مشیر ہوابازی شجاعت عظیم کے ہمراہ دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔


منصوبے کے تحت ایئرپورٹ پر مسافروں کے لئے کاونٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ لوگوں کو انٹر نیٹ کی سہولت پہنچانے کے لئے ائیرپورٹ پر پہلی بار وائی فائی سٹسم نصب کیا گیا ہے۔ ہوائی اڈے کے پارکنگ ایریا میں توسیع کرکے گنجائش میں اضافے کے علاوہ سیکیورٹی کے لیے دیواروں کو 12 فٹ تک اونچا کردیا گیا ہے۔

https://www.dailymotion.com/video/x2qko3w_airport_news
Load Next Story