اسکول میں لگنے والی پابندیوں سے برطانوی طالب علم کروڑ پتی بن گیا

اسکول انتظامیہ نےطالبعلم کی توجہ پڑھائی پرمبذول کرانےکیلئےکمپیوٹر پرپاس ورڈز لگادیئے اوراسی وجہ سے وہ کروڑپتی بن گیا


ویب ڈیسک May 18, 2015
جیک کی ویب سائٹ کو عالمی سافٹ ویئر گروپ اے وی جی نے 4 کروڑ پاؤنڈ میں خرید لیا ہے،فوٹو فائل

PESHAWAR: اسکول میں نامناسب طرز عمل پر بچوں پر پابندیاں لگانا عام بات ہے لیکن برطانیہ میں ایک طالب علم صرف اسی وجہ سے کروڑ پتی بن گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 2005 میں برطانیہ کے اسکول میں زیر تعلیم 16 سالہ جیک کیٹر کو موسیقی اورکمپیوٹر گیمزمیں بہت دلچسپی تھی،اسکول انتظامیہ نے اس کی توجہ پڑھائی پرمبذول کرانے کے لئے اسکول میں کمپیوٹر نیٹ ورک پرمختلف پاس ورڈز لگاد دیئے، جس پر اس نے اسکول کے کمپیوٹر نیٹ ورک کوہیک کرنے کا فیصلہ کیا اور وہ اس میں کامیاب بھی ہوگیا ، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ وہ اسکول کے کمپیوٹر کو ایک مرتبہ پھر استعمال کرنے لگا۔

اسی دوران اس نے کمپیوٹر کی شناخت چھپانے والی ویب سائٹ کی تکنیکی خامیوں سے تنگ آکر اپنی ویب سائیٹ بنانے کا فیصلہ کیا اور ''ایچ ایم اے'' کے نام سے اپنی ویب سائٹ تیار کرلی، کچھ ہی ماہ میں وہ اپنی ویب سائٹ کے ذریعے ماہانہ 15 ہزار پاؤنڈ تک کمانے لگا، 2009 میں اس نے تعلیم کا سلسلہ ادھورا چھوڑ کراپنا پورا وقت ویب سائٹ کو دینے کا فیصلہ کیا، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ اس ویب سائٹ کے لاکھوں صارفین ہوگئے۔

عالمی سافٹ ویئر گروپ اے وی جی نےاس ویب سائٹ کو 4 کروڑ پاؤنڈ میں خرید لیا اس کے ساتھ ہی جیک کیٹر اس ویب سائٹ کے چیف ایگزیکٹیو کے طور پر بھی کام کرتے رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں