بالی ووڈ کے ڈسکو ڈانسر متھن چکرورتی اسپتال میں داخل

لیجنڈ اداکار کو گزشتہ کئی روز سے قے اور بخار کی شکایت تھی


ویب ڈیسک May 18, 2015
لیجنڈ اداکار کو گزشتہ کئی روز سے قے اور بخار کی شکایت تھی، فوٹو:فائل

QUETTA: بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار متھن چکرورتی کو طبیعت خراب ہو نے کے باعث اسپتال میں داخل کرادیا گیا.

بھارتی میڈیا کے مطابق متھن چکرورتی کو گزشتہ کئی روز سے قے اور بخار کی شکایت تھی تاہم حالت زیادہ خراب ہونے پر انہیں ممبئی کے مقامی اسپتال لے جایا گیا،حالت میں بہتری نہ ہونے پر انہیں دوسرے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ اب بھی زیر علاج ہیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ متھن چکرورتی کی حالت پہلے سے بہتر ہے تاہم انہیں مزید کچھ دن اسپتال میں زیرعلاج رہنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں