وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

ملاقات میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کے ملوث ہونے سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا، ذرائع


ویب ڈیسک May 18, 2015
وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں ملک میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر بھی تبالہ خیال کیا گیا، فوٹو: پی آئی ڈی

وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس میں ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات میں ملک میں امن وامان کی مجموعی صورتحال اور بالخصوص کراچی کی صورتحال پر بھی بات کی گئی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں بھارتی خفیہ ایجنسی ''را''کے ملوث ہونے سے متعلق امور اور اس حوالے سے قومی سلامتی اداروں کی رپورٹس پر بھی غور کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں