آئی ایس آئی اور افغان خفیہ ایجنسی کے درمیان دہشت گردی کے خلاف تعاون کا معاہدہ

دونوں ممالک کے خفیہ ادارے مشترکہ دشمن کے خلاف مل کر کارروائی کریں گے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک May 19, 2015
معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے اداروں میں خفیہ معلومات کا تبادلہ بھی کیا جائے گا، فوٹو:فائل

پاکستان اور افغانستان کے خفیہ اداروں کے درمیان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ تعاون کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آئی ایس آئی اور افغان انٹیلی جنس ادارے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی کے درمیان ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں جس کے تحت دونوں ممالک کے خفیہ ادارے مشترکہ دشمن کے خلاف مل کر کارروائی کریں گے جب کہ معاہدے کے تحت خفیہ معلومات کا تبادلہ بھی کیا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی اور این ڈی ایس حکام کی جانب سے شدت پسندوں اور دہشت گردوں کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کارروائی کے لیے یادداشت پر دستخط وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حالیہ دورہ افغانستان کے اگلے روز کیے گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والےاعلیٰ سطحی مذاکرات میں وزیراعظم نواز شریف اورپاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے افغان قیادت سے خطے کی صورت حال خاص طور پر دہشت گردی سے نمٹنے سے متعلق تفصیلی بات چیت کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں