کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی سےانڈیکس 153 پوائنٹس گرگیا

پیرکوکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100انڈیکس میں 153.14پوائنٹس کی کمی سے 32886.06پوائنٹس پر بند ہوا

پیرکوکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100انڈیکس میں 153.14پوائنٹس کی کمی سے 32886.06پوائنٹس پر بند ہوا۔ فوٹو: فائل

MIRPUR KHAS:
کراچی اسٹاک ایکس چینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی کاروبار حصص مندی کا شکار رہا اورشیئرز مارکیٹ میں نئے ہفتے کا پہلا ہی دن مندی کی لپیٹ میں رہا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں پیرکوکاروبار کے آغاز پرملا جلا رجحان دیکھا گیا۔ ماہرین اسٹاک کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ پرہونے والی مختلف قیاس آ رائیاں خصوصا نئے ٹیکسز عائد ہونے یا پہلے سے عائد ٹیکس کی شرح میں اضافے کی خبرو ں پرمقامی سرمایہ کار تذبذب کاشکار دکھائی دیے۔ ریفائنری،بینکنگ اورتوانائی کے شعبے میں معمولی سرمایہ کاری کے باعث 100انڈیکس 33100پوائنٹس کے قریب جاپہنچا لیکن سیاسی افق پر بے یقینی اور تناؤ کی کیفیت کے باعث منافع کی خاطرحصص کی فروخت کے دباؤ سے مارکیٹ مندی کی زد میں آگئی جبکہ غیر ملکی سرمائے کے انخلا نے رہی سہی کسر پوری کر دی اور انہوں نے مزید نئی سرمایہ کاری سے گریز کیا، اسی وجہ سے مارکیٹ پیر کے روز قابل ذکر کاکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکی۔


پیرکوکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100انڈیکس میں 153.14پوائنٹس کی کمی سے 32886.06پوائنٹس پر بند ہوا، کے ایس ای 30انڈیکس 106.91 پوائنٹس کی کمی سے 20938.88پوائنٹس،کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 110.90پوائنٹس گھٹ کر 23151.75پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 373.92 پوائنٹس گھٹ کر 53743.69پوائنٹس پر بند ہوا۔ مندی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 34ارب 49 کروڑ 95لاکھ 14 ہزار 212روپے کی کمی سے71کھرب 47 ارب 42کروڑ 42 لاکھ 65ہزار939روپے رہ گیا۔ مارکیٹ میں 11کروڑ75لاکھ 38 ہزار 470 حصص کے سودے ہوئے جبکہ گزشتہ جمعہ کو 17کروڑ 49 لاکھ 14ہزار 540حصص کا کاروبار ہوا تھا۔

پیر کے روزمجموعی طورپر 344 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 87کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 230میں کمی اور 27 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کے اعتبار سے انڈس ڈائننگ اور ایکسائڈ پاک کے بھاؤ 36.57 روپے اور 17.42روپے بڑھ کر بالترتیب 768.21 روپے اور 1085.96روپے ہوگئے جبکہ وائتھ پاک لمیٹڈاور صنوفی ایونٹس کے بھاؤ 120.00 روپے اور 32.00 کے بھاؤ گھٹ کر بالترتیب 2280.00 اور 618.00روپے رہ گئے۔
Load Next Story