آسٹریلوی بھیڑوں میں کوئی بیماری نہیں برطانوی لیبارٹری

میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر رفیق خانانی کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی بھیڑوں کا گوشت انسانی صحت کیلئے مضرنہیں ہے


ویب ڈیسک October 12, 2012
میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر رفیق خانانی کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی بھیڑوں کا گوشت انسانی صحت کیلئے مضرنہیں ہے فوٹو: فائل

برطانیہ کی لیبارٹری کے مطابق آسٹریلوی بھیڑوں میں کوئی بیماری نہیں، سندھ ہائی کورٹ میں رپورٹ پیش کر دی گئی۔

سندھ ہائی کورٹ میں پیش کی گئی برطانیہ کی لیبارٹری رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی بھیڑوں میں کسی خطرناک بیماری کی موجودگی کے شواہد نہیں ملے۔ میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر رفیق خانانی کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی بھیڑوں کا گوشت انسانی صحت کیلئے مضرنہیں ہے ، اس سے قبل نیشنل ویٹنر لیبارٹری اسلام آباد آسٹریلوی بھیڑوں کو کسی بھی قسم کی بیماری سے پاک قرار دے چکی ہے جبکہ سندھ پولٹری ویکسینیشن لیب اور ٹنڈوجام لیب نے ان بھیڑوں میں بیماری کی تصدیق کرتے ہوئے انھیں انسانی صحت کیلیے خطرناک قرار دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں