آسٹریلوی بھیڑوں میں کوئی بیماری نہیں برطانوی لیبارٹری
میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر رفیق خانانی کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی بھیڑوں کا گوشت انسانی صحت کیلئے مضرنہیں ہے
برطانیہ کی لیبارٹری کے مطابق آسٹریلوی بھیڑوں میں کوئی بیماری نہیں، سندھ ہائی کورٹ میں رپورٹ پیش کر دی گئی۔
سندھ ہائی کورٹ میں پیش کی گئی برطانیہ کی لیبارٹری رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی بھیڑوں میں کسی خطرناک بیماری کی موجودگی کے شواہد نہیں ملے۔ میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر رفیق خانانی کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی بھیڑوں کا گوشت انسانی صحت کیلئے مضرنہیں ہے ، اس سے قبل نیشنل ویٹنر لیبارٹری اسلام آباد آسٹریلوی بھیڑوں کو کسی بھی قسم کی بیماری سے پاک قرار دے چکی ہے جبکہ سندھ پولٹری ویکسینیشن لیب اور ٹنڈوجام لیب نے ان بھیڑوں میں بیماری کی تصدیق کرتے ہوئے انھیں انسانی صحت کیلیے خطرناک قرار دیا تھا۔