پشاور سی این جی سلنڈرپھٹنے سے 2 افراد زخمی

پولیس کے مطابق دھماکہ سلنڈرغیر معیاری ہونے کی وجہ سے ہوا

پولیس کے مطابق سلنڈرکے غیرمعیاری ہونے کی وجہ سے دھماکا ہوا. فوٹو فائل

یونیورسٹی روڈ پرگاڑی میں سی این جی سلنڈرپھٹنے سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔


یونیورسٹی روڈ کے سی این جی اسٹیشن پر پک اپ گاڑی کے سلنڈرمیں گیس بھری جارہی تھی کہ اسی دوران سلنڈر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے،دھماکے سے گاڑی کو بھی شدیدنقصان پہنچا۔ زخمیوں کو خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق سلنڈرکےغیر معیاری ہونے کی وجہ سے دھماکا ہوا۔

Recommended Stories

Load Next Story