ٹینس رینکنگ مایا نے سیمونا سے دوسری پوزیشن چھین لی

جمہوریہ چیک کے ٹوماس بریڈیچ اور جاپان کے کائی نیشکوری بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

جمہوریہ چیک کے ٹوماس بریڈیچ اور جاپان کے کائی نیشکوری بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

لاہور:
ٹینس کی عالمی رینکنگزمیں روسی ساحرہ ماریا شراپووا نے سیمونا ہالیپ سے دوسری پوزیشن چھین لی، روم ماسٹرزمینز ٹائٹل کے دفاع سے نووک جوکووک نے ٹاپ پوزیشن کو مستحکم بنا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روس کی ماریا شراپووا نے روم ماسٹرزکا تیسرا ٹائٹل جیتنے کے ساتھ ہی عالمی رینکنگ میں بھی دوسری پوزیشن حاصل کرلی، ڈبل رولینڈ گیروس فاتح نے اتوار کو اٹلی کے دارالحکومت روم میں کھیلے گئے ایونٹ میں اسپینش کارلا سواریزکو شکست دی تھی، اس کے بعد انھوں نے ورلڈ رینکنگ میں رومانین پلیئر سیمونا ہالیپ سے دوسری پوزیشن چھین لی،کارلا شکست کے باوجود 2 درجے بلندی کے ساتھ آٹھویں نمبر پر پہنچ گئیں۔ کہنی کی انجری کے باعث روم اوپن سے دستبرداری کے باوجود سرینا ولیمز بدستور ویمنز رینکنگ میں سرفہرست اور ان کی بہن وینس ایک درجہ بہتری کے ساتھ 15ویں نمبر پر موجود ہیں۔


روس کی ایکٹرینا ماکارووا اور جرمن ایندریا پیٹکووک ایک، ایک درجہ تنزلی کے ساتھ بالترتیب نویں اور 10ویں نمبر پر آگئی ہیں۔ جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا، ڈنمارک کی کیرولین ووزینسکی، کینیڈین یوجینی بوچارڈ، سربیئن اینا ایوانووک بالترتیب چوتھے، پانچویں، چھٹے اور ساتویں نمبر پر موجود رہیں۔ اسی طرح جرمن اینجلیک کیربر، جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا بھی بالترتیب11ویںاور12ویں مقام پر ہیں۔ جمہوریہ چیک کی لوسی سفارووا ایک سیڑھی اوپر چڑھ کر13ویں، پولش اگنیسکا ریڈوانسکا ایک زینہ نیچے آکر14ویں پوزیشن پر چلی گئیں، امریکی میڈیسن کیز ایک درجہ برتری کے بعد16ویں، اٹالین سارا ایرانی ایک قدم پیچھے ہٹ کر 17ویں جبکہ روسی سویٹلانا کزنیسٹووا اور یوکرین کی ایلینا سویٹولینا بدستور 18اور 19ویں پوزیشنز پر قابض ہیں،البتہ جرمن سبائن لیسکی 2 درجے ترقی سے20ویں نمبر پر آگئیں۔

دریں اثنا اٹالین اوپن میں فتح کے بعد اے ٹی پی رینکنگ میں سربیئن سپر اسٹار نووک جوکووک کی بادشاہت بدستور قائم ہے، شکست کھانے والے سوئس پلیئر فیڈرر بھی بدستور دوسرے نمبر پر موجود اور انھیں اسکاٹش اینڈی مرے پر فوقیت حاصل ہے۔ روم میں کوارٹر فائنلز میں ناک آؤٹ ہونے والے رافیل نڈال ساتویں پوزیشن پر موجود ہیں،کینیڈین مائلوس راؤنک 2 درجے تنزلی کے ساتھ چھٹے مقام پر آگئے،جمہوریہ چیک کے ٹوماس بریڈیچ اور جاپان کے کائی نیشکوری بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

اسپین کے ڈیوڈ فیرر، سوئس اسٹینسلاس واورنیکا، کروشین مارن کلک، بلغارین گریگور دیمیتروف بالترتیب آٹھویں، نویں، 10ویں اور 11ویں نمبر پر ہیں۔ اسپین کے فیلکیانو لوپیز ایک زینہ چڑھ کر 12ویں، فرنچ جائلز سیمون ایک درجہ نیچے 13ویں اور فرنچ گیل مونفلز ایک درجہ بلندی کے ساتھ 14ویں پوزیشن پر ہیں، فرانس کے ہی جو ولفریڈ سونگا ایک سیڑھی نیچے آکر 15ویں جبکہ روسی کیون اینڈرسن اور امریکن جان اسنر بدستور بالترتیب 16ویں اور 17ویں مقام پر ہیں۔ بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن نے 2 زینے اوپر چڑھ کر 18ویں اور اسپین کے ٹومی روبریڈو اور روبرٹو بتیستا ایک، ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 19ویں اور 20 ویں پوزیشنز پر موجود ہیں۔
Load Next Story