وزیراعظم کو ایگزیکٹ اسکینڈل پرایکشن لینا چاہیےعطا الرحمان

نیویارک ٹائمزجیسے بڑے اخبار کی رپورٹ کو آسانی سے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا،چئیرمین ایچ ای سی


Monitoring Desk May 19, 2015
ایگزیکٹ جیسے ادارے تعلیم بیچتے ہیں،یہ سب جعلی یونیورسٹیاں ہیں،سابق چیئرمین ایچ ای سی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: سابق چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر عطا الرحمان نے کہا ہے کہ ایگزیکٹ جیسے ادارے تعلیم بیچتے ہیں وزیر اعظم کو ایگزیکٹ اسکینڈل پر ایکشن لینا چاہیئے۔

جن یونیورسٹیوں کی نام نہاد ڈگریاں لے کر دیتے ہیں وہ سب جعلی یونیورسٹیاں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کواربوں ڈالر کے اسکینڈل پر ایکشن لینا چاہیے۔ ڈاکٹرعطا الرحمان نے کہا کہ نیویارک ٹائمزجیسے بڑے اخبار کی رپورٹ کو آسانی سے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ معاملے کی تہہ تک پہنچنا بہت ضروری ہے.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں