وفاقی حکومت نے بھارت سے تعلقات کے لیے سفارتی پالیسی پر نظرثانی کرنے کاعندیہ دیدیا

حکومت موجودہ سفارتی پالیسی پر پارلیمانی جماعتوں اور اہم اسٹیک ہولڈرز کواعتماد میں لے گی


عامر خان May 19, 2015
حکومت موجودہ سفارتی پالیسی پر پارلیمانی جماعتوں اور اہم اسٹیک ہولڈرز کواعتماد میں لے گی۔ فوٹو : فائل

KARACHI: وفاقی حکومت نے بھارت سے تعلقات کےلیے اپنی موجودہ سفارتی پالیسی پرنظرثانی کرنے کاعندیہ دیا ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت جلد بھارتی خفیہ ایجنسی را کی جانب سے پاکستان میں امن و امان کی صورت حال خراب کرنے اور مختلف گروپس کو سپورٹ کرنے کے معاملے اور موجودہ سفارتی پالیسی پر پارلیمانی جماعتوں اور اہم اسٹیک ہولڈرز کواعتماد میں لے گی اور امکان ہے کہ حکومت بھارت سے سفارتی تعلقات میں بتدریج کمی کی پالیسی اختیار کرسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔